(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سے امدادی سامان افغانستان لے جانے والی گاڑی پرلگے پاکستانی جھنڈا کی توہین کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
سوشل میڈیا سائٹ پر گردش کرنیوالی ویڈیوز میں امدادی سامان پاکستان سے افغانستان لے جاتے ہوئے ایک ٹرک سے پاکستانی جھنڈا اتارتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
یہ واقعہ پاک افغان سرحدی مقام طورخم عبور کر کے پڑوسی ملک امدادی سامان لے جانے والی گاڑی کے ساتھ پیش آیا تھا۔
نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ شخص کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ اس واقعہ پر ہمیں بڑا دکھ ہوا ہے اور تمام رہنماؤں نے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ کاپاکستانیوں کیلئے ویزا سروس بحال کرنیکا اعلان
Taliban foot soldiers in this video removing Pakistan's flags from trucks carrying aid supplies for Afghanistan #Taliban pic.twitter.com/YelHBHxNYL