(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے ورلڈکپ ٹی ٹونٹی سکواڈسے کہاہے کہ مشکل وقت میں گھبرانا نہیں ہے محنت کرنا ہے،شاندار کھیل کر جیتیں یا ہاریں قوم ساتھ کھڑی ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پاکستان ورلڈکپ ٹی ٹونٹی سکواڈنے ملاقات کی،کھلاڑیوں کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی،ملاقات میں کپتان بابر اعظم،شاداب خان،حسن علی،آصف علی، شاہین شاہ آفریدی،محمد رضوان، فخر زمان،حارث رؤف، عثمان قادر ,محمد وسیم،عماد وسیم،محمد نواز اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بھی شریک ہوئے، روانگی پر کھلاڑیوں کے چہرے پر مسکراہٹ اورمورال بلند نظر آیا۔
ملاقات کے بعد معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان سے قومی کرکٹ ٹیم کی ملاقات ہوئی ،وزیراعظم نے کہامشکل وقت میں گھبرانا نہیں ہے محنت کرنا ہے،وزیراعظم نے کہا سب سے پہلے پیسے کے بت کو توڑنا ہے ،وزیراعظم نے کہاگراﺅنڈ میں اپنے لئے نہیں پاکستان کیلئے کھیلنا ہے ۔
شہبازگل نے کہاکہ وزیراعظم نے بتایا ہے پیسے کا بت توڑ دیں رزق تو اللہ دیتا ہے،وزیراعظم نے کہا ہارنے سے نہیںگھبرانا،وزیراعظم نے کہاذمہ داری سے گراﺅنڈ میں پوری کوشش کریں ۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو ٹپس بھی دی ہیں ،وزیراعظم نے کہاکہ فیلڈنگ کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے ،فیلڈنگ بہتر کرنے او رسٹرٹیجی بنانے کیلئے ٹپس دیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ شاندار کھیل کر جیتیں یا ہاریں قوم ساتھ کھڑی ہو گی،شہباز گل نے کہاکہ رمیزراجہ نے کہا قذافی سٹیڈیم ریسٹ ہاﺅس کو فائیو سٹاربنایا جائے۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ وزیراعظم نے ٹیم کو بتایاکہ نبی ﷺ کی زندگی سے سیکھنا ہے ،وزیراعظم نے کہاہے پیسے کی لالچ میں ضمیر کاسودا نہیں کرنا،وزیراعظم نے کہاکہ جو ذہنی طور پر ہار مانتا ہے وہ ہار جاتا ہے ،وزیراعظم نے ٹیم کا مورال بلند کیااورمشورے بھی دیئے۔فیصل جاوید نے کہاکہ ڈومیسٹک کرکٹ سے متعلق رمیز راجہ پلان کر رہے ہیں ،پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے ،ٹی 20 کپ میں پہلا میچ ہی پاکستان اور بھارت کا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سپورٹس اینکر زینب عباس کا سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر کے ساتھ اہم پیغام