(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ایک مندر میں ایک پولیس افسر کو ایک سکیورٹی گارڈ نے اسے ملک دشمن سمجھ کر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
بھارتی ویب رپورٹ کےمطابق پولیس نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب اجے دھر نامی افسر منگل کی رات کو زبردستی مندر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔فائرنگ سے زخمی ہونیوالا پولیس افسر علاج کے دوران دم توڑ گیا۔رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار کا کہنا ہے کہ گارڈ کی طرف سے فائرنگ کرنے کے باوجود اجے دھر اپنی شناخت ظاہر کئے بغیر دروازے پر دستک دیتا رہا۔ یہ غلط شناخت کا واضح معاملہ ہے کیونکہ گارڈ نے سمجھا کہ یہ حملہ تھا۔پولیس کی جانب سے کی گئی ابتدائی تفتیش کے مطابق اجے دھر نے اس وقت کانوں میں ائیر فون لگایا تھا جب وہ مندر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا اور اپنے ساتھیوں کو نہیں سن سکتا تھا۔ اس نے اس وجہ سے کوئی جواب نہیں دیا، لہٰذا مندر میں ڈیوٹی پر موجود سیکورٹی گارڈ نے اس پر گولی چلائی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان سے نیوٹرل وینیو پر کھیلنے پر راضی