(مانیٹر نگ ڈیسک)سالگرہ پر حادثات کی ویڈیوز اکثر سو شل میڈیا پر وائرل ہو تی رہتی ہیں ۔اب خبر آئی ہے کہ 40سالہ امریکی فیشن ڈیزائنر اورسیلیبرٹی نکول رچی کی سالگرہ پر موم بتیاں بجھاتے ہوئے ان کے بال جل گئے۔
تفصیلات کے مطابق وائرل کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نکول رچی اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی تھیں۔ جونہی انہوں نے موم بتیاں بجھانے کے لئے پھونک ماری تو چہرہ موم بتیوں سے چھو گیا اور ان کے گولڈن براؤن بالوں نے پلک جھپکتے ہی آگ پکڑ لی۔
اس واقعے کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہونے پر بہت سارے پرستار ان کے گھر تو کئی ہسپتال پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق اب نکول رچی کی حالت بہتر ہے ان کا چہرہ آگ سے زیادہ متاثر نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:بالی وڈکے مشہورو معروف اداکاروں کی گھر والیوں سے متعلق اہم انکشافات