( مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے،فلسطین کا تنازعہ اور دو ریاستی حل کو مزید تاخیر کے بغیر حل کیا جائے،
ترکی کریمیا پر روس کے الحاق کو تسلیم نہیں کرتا۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےترک صدر نے کہا ہے کہ ترکی ہر اس ملک کی حمایت کرتا ہے جو دنیا کو محفوظ، پُرامن، خوشحال اور مساوی انسانی حقوق کی جدوجہد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انصاف پر مبنی دنیا چاہتے ہیں، شام کا بحران اس حد تک سنگین ہو چکا ہے کہ عالمی برادری مزید 10 سال تک اسے نہیں چھوڑ سکتی۔انہوں نے ایک بار پھر کہا "دنیا 5 سے بڑی ہے۔ طیب اردوان نے مزید کہا کہ درپیش چیلنجز کے باوجود،ہم سمجھتے ہیں کہ ایک زیادہ انصاف پسند دنیا ممکن ہے۔ ہم مل کر امن،استحکام،خوشحالی اورخوشی کی دنیا بنا سکتے ہیں۔
ترک صدر نے اپنے خطاب میں کہاکہ افغانستان کو عالمی برادری کی مدد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ملک میں جلد امن واستحکام اور سلامتی قائم ہو جائے گی اور افغان عوام سکون کا سانس لیں گے۔بطور ترکی ہم مشکل وقت میں افغانستان میں اپنے فرائض بخوبی انجام دیتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر:مندر کےسیکورٹی گارڈ نے پولیس افسر کو ملک دشمن سمجھ کر مار دیا