لواحقین نے مقتول کے نام سےمسجد تعمیر کروانے پر قاتل کو معاف کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی ایک عدالت نے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقتول کے لواحقین کی طرف سے زر تلافی یا دیت کے بغیر صرف مسجد تعمیر کروانے پر قاتل کو معاف کرنے کی درخواست منظور کرلی۔
العریبہ اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق طائف گورنری کی فوج داری عدالت اس کیس میں مقتول کے لواحقین نے قاتل کو اس شرط پر معاف کردیا کہ وہ ڈیڑھ سال کے دوران طائف میں مقتول کےنام سے ایک مسجد تعمیر کرکے اور اسے مکمل کرنے کے بعد وزارت مذہبی امور کے حوالے کردیگا۔سعودی عرب کے مقامی اخبارات کے مطابق منگل کو طائف کی ایک فوجی عدالت نے مقتول کے لواحقین کی طرف سے قاتل کو کسی زر تلافی یا دیت کے بغیر صرف اس شرط پراسے معاف کیا کہ وہ طائف میں ایک جامع مسجد تعمیر کی جائے گی۔فریقین کے درمیان معاہدہ عدالت کی نگرانی میں طے پایا جس پرقاتل کی طرف سے مقتول کے لواحقین اور عدالت کا شکریہ ادا کیا۔قاتل کی جلد رہائی کے لیے مقتول کے والد خود عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقعے پربن حامد العریفی الحارثی نے مقتول کے والد محمد بن طلیحان الحارثی اور مقتول کی ماں زینب بنت جاراللہ الحارثی کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، طیب اردوان