( 24 نیوز)فیڈرل بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کی پروموشن کی پالیسی جاری کردی،نویں ، دسویں کے لازمی مضامین میں نمبر اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر ملیں گے،گیارویں اور بارہویں کے لازمی مضامین میں بھی نمبر اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر ملیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبر بھی دیئے جائیں گے جبکہ فیل ہونے والے تمام طلبا کو 33 فیصد نمبر دیکر پاس کردیاجائے گا، نوٹیفکیشن کے مطابق پریکٹیکل والے مضامین میں طلبا کو 50 فیصد نمبر دیئے جائیں گے،پریکٹیکل مضامین میں باقی 50 فیصد نمبر تھیوری کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یونیورسٹی طلبہ کے لئے اہم ۔۔ امتحانات کا شیڈول تبدیل