(مانیٹر نگ ڈیسک) چلتی کار کی ڈرائیونگ سیٹ چھوڑ کر دوسری سیٹ پر بیٹھ کر ویڈیو بنانے والے ٹک ٹاکر کو آخر کار موٹروے پولیس نے ڈھونڈ ہی نکالا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم اعزاز شاہ نے موٹروے ایم ون پر انتہائی غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کو کروز کنٹرول لگایا اور ڈرائیونگ سیٹ خالی چھوڑ کر دوسری سیٹ پر منتقل ہوکر اس خطرناک حرکت کی ویڈیو بنائی، جسے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کردیا۔ جب معاملہ موٹروے پولیس کے علم میں آیا تو موٹروے پولیس نے اس کی تفتیش شروع کردی۔ آغاز میں ملزم تک پہنچنے کے خاطرخواہ ثبوت نہ ملے جس پر تفتیش کا دائرہ بھی اور وسیع کردیا گیا۔دوران تفتیش اس بات کا پتہ چلا کہ ملزم نہ صرف لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتا رہا ہے بلکہ اسلحہ کی نمائش کرنے میں بھی ملوث ہے۔ترجمان موٹروے نے کہا کہ آخر کار ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کیا باپ سیف علی خان کی طرح سارہ علی خان نے بھی مذہب تبدیل کر لیا؟۔۔تصاویر وائرل