(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف پا کستانی اداکارہ منشا پاشا 10 دن سے علیل ، مداحوں سے جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کردی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ منشا پاشا نے انسٹاگرام میں ’علالت‘ کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ انہیں کون سی بیماری یا مسئلہ لاحق ہے۔منشا پاشا کے مطابق وہ کئی دن سے تکلیف میں رہیں، تاہم اب وہ آہستہ آہستہ روبہ صحت ہو رہی ہیں مگر ابھی مکمل طور پر روبہ صحت نہیں ۔
اداکارہ نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ وہ گھر پر ہیں یا پھر ہسپتال میں ہیں، انہوں نے اپنی پوسٹ میں کسی بیماری کا ہیش ٹیگ بھی استعمال نہیں کیا۔ علالت کی خبر دیے جانے پر ان کے مداح پریشان اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کیں۔
یہ بھی پڑھیں:کیا باپ سیف علی خان کی طرح سارہ علی خان نے بھی مذہب تبدیل کر لیا؟۔۔تصاویر وائرل