ویڈیو وائرل ہونے پر فائرنگ کرنیوالی سعودی دوشیزہ اور اسکا ساتھی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کی پولیس نے ایک محلے میں فائرنگ کرنے والی لڑکی اور اسکے ساتھی نوجوان کو گرفتاکر لیاہے۔ فائرنگ کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔
العربیہ اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان حسین القحطانی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کلپ میں ایک لڑکی مدینہ منورہ کے ایک رہائشی محلے میں فائرنگ کرتی نظر آ رہی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ لڑکی پستول سے فائرنگ کر رہی تھی اور اس کا ساتھی وڈیو بنا رہا اور اسی نے وڈیو شیئر کی تھی۔ پولیس نے وڈیو کی اطلاع ملتے ہی انہیں تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔ دونوں سعودی شہری ہیں۔
فائرنگ کرنے والی #سعودی_دوشیزہ#مدینہ_منورہ میں فائرنگ کرنے والی دوشیزہ اور اس کے 03 ساتھی #اسلحہ اور #منشیات سمیت گرفتار۔ سوشل میڈیا پر فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کی فوری کارروائی۔https://t.co/oV9IaOxqum pic.twitter.com/xXRGseW9Zv
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) September 22, 2021
حسین القحطانی نے بتایا کہ پولیس نے سعودی شہری اور ایک یمنی لڑکی کو بھی گرفتار کیا ہے ان کے قبضے سے نشہ آور اشیا اور ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار افراد کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لواحقین نے مقتول کے نام سےمسجد تعمیر کروانے پر قاتل کو معاف کردیا