(24 نیوز)کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ موسیٰ کالونی کے قریب دھماکہ،کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سریاب روڈ پر ہونے والے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں نشانہ ایگل سکواڈ کے اہلکار تھے،تاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آتش فشاں ویڈیو ۔۔ دل ہلا دینے مناظر سامنے آ گئے