ڈسکہ انتخابات کے بعد سرجھکا لیتے تو ہمیں اپنا حق نہ ملتا: مریم نواز

Sep 22, 2021 | 22:23:PM

(24 نیوز) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دھاندلی کے باوجودپی ٹی آئی کو شکست ہوئی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی اجلاس میں کہا کہ کہ ایسے جبر کے ماحول میں جہاں ہر طرف دھاندلی، دھمکی اور طاقت کا استعمال ہے یہ تاریخ کا بدترین سیاسی انتقام ہے۔انہوں نے کہا کہ چن چن کر اوپر سے لے کر نیچے تک ہماری جماعت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ دھاندلی کے باوجود کنٹونمنٹ بورڈ اور ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی۔ ہمیں مخالفین کے پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہونا چاہئے اور اگر ڈسکہ انتخابات کے بعد ہم سرجھکا لیتے تو ہمیں اپنا حق نہ ملتا۔
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مہنگائی، بیروزگاری اور چوریوں کی بنا پر ووٹ مانگیں گے؟ کیا یہ معیشت کی تباہی پر عوام سے ووٹ مانگیں گے؟ آپ کے پاس نواز شریف اور شہباز شریف جیسے بہادر لیڈر موجود ہیں جنہوں نے خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت داخلہ میں غیرملکی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق سیل قائم

مزیدخبریں