(24 نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ڈنمارک کے ہم منصب جیپے کوفوڈ سے ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ڈنمارک کے ہم منصب سے ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں ہوئی، ملاقات میں پاکستان ،ڈینش تعلقات، سرمایہ کاری امور، باہمی تجارت اور تعاون کے دیگر نکات پر گفتگوہوئی، ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب، متاثرین کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: انجلینا جولی کا عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ڈو مور کا مطالبہ