(ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی 20 پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج شام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کو اس سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی جبکہ گرین شرٹس کے بولرز 159 رنز کا ہدف بچانے میں ناکام رہے۔
مہمان ٹیم کے ایلکس ہیلز اور ہیری بروکس کے سامنے بولرز بے بس دکھائی دیے۔
دوسرے ٹی 20 سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی۔ کھلاڑیوں نے ورچوئل گالف اور ٹینس کھیلنے میں وقت گزارا۔
قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ کپ سے پہلے مختلف کامبی نیشن آزمانا چاہتے ہیں لہٰذا دوسرے ٹی ٹو20 کے لیے ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیاں بھی کی جاسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پاک انگلینڈ سیریز میں سخت سیکورٹی، کھلاڑی پریشان