پی ڈی ایم کو جھٹکا: عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا سے بڑی کامیابی مل گئی۔
20 سال تک اے این پی سے وابستہ رہنے والے سینئر رہنما نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ کرک سے اے این پی کے سینئر رہنما خورشید خان خٹک پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں عوامی نیشنل پارٹی کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی نے اے این پی کی اہم وکٹ گِرا دی
— PTI Khyber Pakhtunkhwa (@PTIKPOfficial) September 21, 2022
ضلع کرک سے اے این پی کے سینئر رہنما و سابقہ صوباٸی امیدوار خورشید خٹک پی ٹی آٸی میں شامل
وزیر اعلی @IMMahmoodKhan نے خورشید خان کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر مبارکباد دی
#KPKUpdates pic.twitter.com/JlAF9nKQKm
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے خورشید خٹک کو پارٹی کا مفلر پہنایا اور مبارکباد دی۔ اس موقع پر محمود خان نے کہا کہ آنے والے وقت میں کئی سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرینگے، پاکستان تحریک انصاف ہی حقیقی معنوں میں عوام کی پسندیدہ سیاسی جماعت ہے، تحریک انصاف پر عوام کا اعتماد دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔
خورشید خان نے کہا کہ اے این پی کے ساتھ 20 سال سے زائد کی رفاقت رہی، اب عمران خان کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے خورشید خٹک 2018 عام انتخابات میں اے این پی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار تھے۔ خورشید خٹک اے این پی کے پارلیمانی بورڈ ممبر اور صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری بھی رہے۔