(ویب ڈیسک) پاکستان کے بڑے شہر کراچی، پشاور، اسلام آباد اور لاہور ڈینگی کے نشانے پر ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ 126 کیسز پشاور میں رپورٹ ہوئے۔
دوسری جانب مردان میں مزید 66 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے جبکہ اسلام آباد میں 105، لاہور میں 100 اور راولپنڈی میں 86 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہیں۔
وفاقی وزارت صحت نے حکومت سے بھارت سے مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت طلب کر لی۔
نیشنل ملیریا کنٹرول پروگرام کے مطابق پاکستان کے 26 اضلاع میں ملیریا نے تباہی پھیلا رکھی ہے اور ان 26 اضلاع میں فوری طور پر 71 لاکھ مچھر دانیوں کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سندھ، ڈینگی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ