(ویب ڈیسک) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے جب کہ 121 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 9 سو 45 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 121 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور شرح 0.87 فیصد رہی۔ ملک بھر میں اس وقت کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 1 سو 17 ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ 72 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 15 لاکھ 71 ہزار 8 سو 94 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 15 لاکھ 36 ہزار 1 سو 70 مریض صحتیاب ہوچکے جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 6 سو 7 ہوچکی ہے۔