امریکی صدر جوبائیڈن کا پاکستان کی مدد کرنے پر زور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی صدر جوبائیڈن کا پاکستان کی مدد کرنے پر زور ،کہتے ہیں کہ ماحولیات کی تبدیلی کی قیمت انسانیت کو چکانی پڑ رہی ہے،دنیا پاکستان کی مدد کرے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا بڑا حصہ سیلاب کے باعث زیرِ آب ہے اورپاکستان کو اس وقت دنیا کی مدد کی ضرورت ہے۔
ضرور پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ سمیت دیگر کی ملاقاتیں
روس کے حوالے سے امریکی صدرکا کہنا تھاکہ روس نے بے شرمی سے یوکرین پر حملہ کیا، آج صدر پیوٹن نے یورپ کے خلاف ایٹمی حملے کی دھمکی دی، پیوٹن کادعویٰ ہے روس کو خطرہ تھا لیکن روس کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا فوری طور پر روس یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اور روس کی جارحیت کےخلاف یوکرین اوراس کےعوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکاآبنائے تائیوان میں امن واستحکام چاہتاہے، امریکاچین کےساتھ کوئی تنازع یاسردجنگ نہیں چاہتا۔
خیال رہے کہ سیلاب نے ملک کے چاروں صوبے بالخصوص سندھ میں تباہی مچادی ہے اور لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔شدید سیلاب سے ملکی معیشت کو کم از کم 10 ارب ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے اور اقوام متحدہ نے بھی ہنگامی مدد کی اپیل کر رکھی ہے۔