(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مسلم لیگ (ض) کے سربراہ سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے ملاقات کی۔
ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال اور سیلاب سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف 8 حلقوں میں الیکشن رکوانے کیلئے سپریم کورٹ جا پہنچی
اس موقع پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سیلاب سے بہت زیادہ تباہی و نقصان ہوا، ملکی معیشت پہلے ہی تباہی سے دوچار ہے، ان حالات میں لوگوں کو متاثرین کی بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔
اعجاز الحق نے کہا کہ صدر مملکت ملک میں محاذ آرائی کے خاتمے اور سیاسی استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ غیر یقینی کی صورتحال کا خاتمہ ہو اور قومی معیشت سنبھل سکے۔