وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے خلاف گھیرا تنگ ،تحریک عدم اعتماد کی تیاریاں شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے خلاف گھیرا تنگ ہونے لگا ،روز بروز مشکلات میں اضافہ ،تحریک عدم اعتماد کی تیاریاں بھی شروع کردی گئیں ۔
پروگرام ’’نجم سیٹھی شو ‘‘کی میزبان فروا وحید سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کی حکومت مستحکم نہیں ہے،بڑے ہاتھ پیر مار رہے ہیں ،بیوروکریسی کو سمجھ آگئی ہے کہ ان کی حکومت زیادہ دیر نہیں رہے گی ،اسی لئے ان کے غیر قانونی احکامات نہیں مانے جارہے،چیف سیکرٹری کا معاملہ سب کے سامنے ہے جنہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ضرور پڑھیں : ن لیگ کو بڑا جھٹکا: اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل
سی سی پی او لاہور پر دبائو ڈال کر مریم اورنگزیب اورجاوید لطیف کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے،اب وہ بھی گھبرائے ہوئے ہیں ،عمران خان کی تقاریر میں مسٹر ایکس اور مسٹر وائے کے ذکر سے بھی پی ٹی آئی کے لوگ ادھر ادھر ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔پرویز الٰہی جوبات منانا چاہتے ہیں وہ بیورکریسی نہیں مانی جارہی ہے،پرویز الٰہی اس لئے پریشان ہیں کہ ان کی بات نہیں مانی جارہی اور حمزہ شہباز کے پھر سے آنے کا خوف ہے،فون کالز پی ٹی آئی کے لوگوں کو آرہی ہیں ۔جہانگیر ترین اینڈ کمپنی ایجنسیوں سے رابطے میں ہیں ۔
چودھری پرویز الٰہی کو فارغ کرنے کیلئے چودھری شجاعت حسین اور جہانگیر ترین پر کام ہورہا ہے،دونوں کام کامیاب ہوگئے تو پرویز الٰہی کی حکومت قائم نہیں رہ سکے گی ۔