دنیا میں کتنی چیونٹیاں ہیں؟ دلچسپ دعویٰ سامنے آگیا

Sep 22, 2022 | 11:42:AM

(ویب ڈیسک) اس دنیا میں کئی  ایسی چیزیں ہیں جن کی تعداد کا اندازہ لگانا کافی مشکل ہے۔ آسمان پر موجود لاتعداد ستاروں کی تعداد کا تعین آج تک نہیں ہو سکا۔ ایسے ہی زمین پر رینگنے والی چھوٹی چھوٹی چیونٹیاں کی تعداد کا اندازہ لگانا بھی ایک مشکل کام ہے۔ مگر آج کے اس جدید دور میں سائنسدانوں نے اس مشکل کا حل بھی تلاش کرلیا ہے۔
جرمنی کے شہر وزبرگ میں قائم جولیس میکسیملین یونیورسٹی کے محققین کا دعویٰ ہے کہ ہماری زمین پر 20 کواڈرِلین(2 لاکھ کھرب) چیونٹیاں رِینگ رہی ہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ چیونٹیوں کی تقسیم اور بہتات ماحولیات اور دیگر حیاتیات کے لیے ان کے کردار کی اہمیت سمجھانے میں  مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ چیونٹیوں جیسے کیڑے جو ہر جگہ موجود ہوتے ہیں اور ماحولیاتی اعتبار سے ان کی اہمیت ہوتی ہے،لیکن ان کی موجودہ حقیقی کُل تعداد یا ان کی کسی مخصوص خطے میں موجودگی کا اندازہ نہیں ہے۔

چیونٹیوں کی تعداد کا اندازہ لگانے کیلئے محققین نے چیونٹیوں پر کیے جانے والے گزشتہ 489 مطالعات کا جائزہ لیا جو تمام برِاعظموں، بڑی آماجگاہوں اور مختلف ماحول پر مبنی تھے۔ کے نتائج سے معلوم ہوا کہ زمین پر 20 کواڈرِلین چیونٹیاں موجود ہیں جن کا وزن 12 میگا ٹن یعنی 12 ارب کلو گرام خشک کاربن کے مجموعی وزن کے برابر ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ وزن دنیا میں موجود جنگلی پرندوں اور میملز کے مجموعی وزن سے زیادہ ہے جبکہ انسانوں کے مجموعی وزن کا 20 فی صد ہے۔

مزیدخبریں