ہیلی کاپٹر کیس: عمران خان کو دو بارہ نوٹس جاری کرنیکا حکم

Sep 22, 2022 | 11:56:AM
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں سرکاری وسائل اور ہیلی کاپٹر کے بے دریغ استعمال پر عمران خان کو دو بارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا
کیپشن: ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال: عمران خان کو دو بارہ نوٹس جاری کرنیکا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں سرکاری وسائل اور ہیلی کاپٹر کے بے دریغ استعمال پر عمران خان کو دو بارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا ایک بار پھر پی ٹی آئی کو اسمبلی میں واپسی کا مشورہ

ضمنی انتخاب کی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور سرکاری مشینری کے استعمال کے معاملے پر سابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کے خلاف نوٹسز کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کی۔

 عمران خان کی طرف سے الیکشن کمیشن میں کوئی پیش نہیں ہوا جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی کے وکیل محمود خان کی طرف سے ان کے وکیل پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ اسی معاملہ پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چارسدہ نے بھی نوٹس جاری کیا ہے اور یہ کہ ایک وقت میں دو فورمز پر سماعت کیسے ہو سکتی ہے۔

 اس پر ممبر بلوچستان نے کہا کہ ہم نے مجموعی طور پر مختلف حلقوں میں خلاف ورزیوں پر نوٹس جاری کیے ہیں، سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کیا گیا ہے، تمام صوبائی سرکاری مشینری وزیر اعلیٰ کے ہاتھ میں ہے۔

سپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ یہ کیس جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر نے بھجوایا ہے، کمیشن نے عمران خان کی جانب سے کسی کے پیش نہ ہونے پر دوبارہ نوٹس بھجوانے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔