(ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین ایف آئی اے میں پیش ہوئے,جہاں پی ٹی آئی رہنما سے کال لیک معاملے پر پوچھ گچھ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی اور ن لیگ میں تلخ کلامی، گولیاں چل گئیں، افسوسناک خبر آگئی
ایف آئی اے نے شوکت ترین سے سوال کیا کہ آپ نے تیمور جھگڑا کو کال کس کے کہنے پر کی؟ جس پر انہوں نے کہا کہ کال میں ایسا کچھ نہیں معمول کی گفتگو تھی۔
سوال کیا گیا کہ آئی ایم ایف ڈیل کو سبوتاژ کرنے کیلئے تیمور جھگڑا کو آپ نے خط لکھنے کیلئے کہا، جس پر شوکت ترین نے کہا کہ کے پی کے میں سیلاب کے باعث ابترصورتحال کے حوالے سے گفتگو کی۔
ذرائع کے مطابق شوکت ترین نے کہا کہ بادی النظر میں میری گفتگو میں آئی ایم ایف سے ہونے والے معائدے کو سوتاژ کرنے کا کوئی ذکر نہیں، ایف آئی جب بھی کہے گی پیش ہوں گا۔