سعودی عرب کے شہر العلاء سے ہزاروں سال قدیم مجسمے کی دریافت

Sep 22, 2022 | 13:45:PM
سعودی عرب کے شہر العلاء سے ہزاروں سال قدیم مجسمے کی دریافت
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خالد چیمہ، جدہ) سعودی عرب  کے علاقے العلاء سے ہزاروں سال قدیم مجسمے کی دریافت کی گئی ہے جس کو ماہرین نے مہارت کے ساتھ نکال کر محفوظ بنایا ہے۔

سعودی رائل کمیشن کے مطابق تاریخی شہر العلاء سے ملکی اور غیر ملکی آثار قدیمہ کے ماہرین نے کھدائی کے دوران ہزاروں سال پرانے مجسمے کی دریافت کی ہے جس کا وزن ایک ٹن سے زیادہ ہے۔

یہ مجسمہ دو اعشاريہ دو میٹر لمبا ہے۔ پتھر سے ترشا ہوئے اس مجسمے کو اس کی اصلی حالت میں خصوصی انتظامات کے تحت محفوظ بنایا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس مجسمے کا تعلق لیان کی تاریخ سے ہے۔