معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے خاموشی توڑ دی

Sep 22, 2022 | 14:42:PM

(ویب ڈیسک) منگنی ٹوٹنے کے بعد سوشل میڈیا پر گلوکارہ کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ طویل خاموشی کے بعد گلوکارہ نے ردعمل ظاہر کردیا۔ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے پیغام جاری کردیا۔

گلوکارہ نے ٹرولرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  کہ بغیر پورا سچ جانے بول لیا آپ سب نے یا ابھی کچھ اور باقی رہ گیا ہے، اگر باقی ہے تو پورا کرلیں، آپ کی اجازت ہو تو اب میں کچھ بولوں؟ آئمہ بیگ نے کہا کہ اگرچہ میں نے سارے معاملے کو انتہائی باعزت بیان کے ذریعے ختم کیا تھا مگر اس کے باوجود کچھ لوگ کو خاموش رہنا چاہئے کیونکہ نا صرف ان سے متعلق بلکہ انکی فیملی سے متعلق بھی بری چیزیں سامنے آئیں گی، میں اب بھی ان کی عزت کی خاطر خاموش رہنا چاہتی ہوں۔


گلوکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اس ایک مخصوص انسان کیلئے میں مرحوم لوگوں کا مذاق نہیں اڑاتی نہ ہی میں یہ کرنا چاہتی ہوں کیونکہ یہ میری پرورش نہیں ہے، اور یا کہ یہ لوگ کس طرح اپنی پہچان کو استعمال کرتے ہیں اور اس کے بعد ایسا ظاہر کرتے ہیں کہ وہ مظلوم ہیں، جبکہ ان کو قریب سے جاننے والے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ سچ کیا ہے۔ کہ سارا سچ جانتے ہوئے بھی کچھ لوگوں کے پاس اس معاملے پر کہنے کیلئے کچھ نہیں، وہ ان سب چیزوں سے واقف تھے اور انہیں یہ بھی پتہ ہے کہ یہ سب کیوں ہوا۔

آئمہ بیگ نے ٹرولرز کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں ایک بڑے صدمے سے گزر رہی ہوں، یہ جان کر ڈپریشن ہورہا ہے کہ لوگوں کو اصل واقعہ نہیں معلوم، لیکن وہ لوگ جنہیں سستی شہرت، پیسے اور فالورز چاہئیں براہ کرم انہیں دے دیں تاکہ وہ زندگی میں آگے بڑھیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ان میں سے نہیں جو سارے معاملے میں آگ لگا کر لوگوں کو مظلومیت کارڈ کھیلنے کا موقع دوں، میں نے پہلے کبھی اس پر بات نہیں کی، شاہد ان لوگوں کو اپنی فیملی کی پرواہ نہیں اور نہ ہی اتنا وقار ہے کہ خود کی اصلیت قبول کر سکیں۔

 آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ میمز کو بہت انجوائے کیا مگر یہ سب مذاق سے بہت دور ہے، یہ تو سراسر کسی کو نشانہ بنایا جارہا ہے، لوگ چھان بین نہیں کرتے، مجھے حیرت ہے کہ لوگ پورا سچ اور ان تصاویر کی اصل کہانی جانے بغیر کیسے ان تمام الزامات کا یقین کررہے ہیں، کیا وہ سب سچ نہیں تھا؟

اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ایک چیز جو اس صدمے سے میں نے سیکھی ہے وہ یہ ہے کہ دنیا کو کبھی اپنی محبت کے بارے میں نہ بتائیں، چاہے وہ آپ کے ماں باپ ہی کیوں نہ ہوں، خاموش نہ رہیں اور لوگوں کو اپنی نرم طبیعت کا فائدہ نہ اٹھانے دیں۔ گلوکارہ نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ کہ کبھی کسی کتاب کو اس کے کور سے جج نہ کریں، نہ کبھی اپنے سے بڑے فرد سے دوستی کریں، آپ نہیں جانتے کہ اس کے دماغ میں کیا چل رہا ہے۔ آخر میں آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں سارا سچ منظر عام پر آجائے گا۔

مزیدخبریں