پارکس اور گرین ایریاز کی خصوصی چیکنگ ،باقاعدگی سے سپرے کیا جائے،وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ پارکس اور گرین ایریاز کی خصوصی چیکنگ کی جائے اور باقاعدگی سے سپرے کیا جائے،جہاں بھی پانی کھڑا ہے، اسکا جلد از جلد نکاس یقینی بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی انسداد ڈینگی کیلئے میدان میںآگئے،چودھری پرویزالٰہی وزیر اعلیٰ آفس سے واپسی پر اچانک شاہ جمال پہنچ گئے،وزیراعلیٰ پنجاب نے شاہ جمال میں انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لیا،چودھری پرویز الٰہی نے لاروا برآمد ہونے والے گھروں کا دورہ کیا،چودھری پرویزالٰہی نے سرویلنس ٹیموں کی انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو چیک کیا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے انسداد ڈینگی اقدامات سے آگاہی کیلئے لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کئے،چودھری پرویزالٰہی کو گھر سے برآمد ہونے والا لاروا بھی دکھایا گیا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاروا برآمد ہونے والے گھر کے رہائشی فرحان اور انسداد ڈینگی ٹیموں کے عملے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جس گھر سے لاروا برآمد ہو، اس کے اردگرد کے گھروں میں سپرے کرایا جائے،سرویلنس ٹیمیں ہاٹ سپاٹ گھروں اور علاقوں کے باقاعدگی سے وزٹ کریں،انہوں نے کہاکہ پارکس اور گرین ایریاز کی خصوصی چیکنگ کی جائے اور باقاعدگی سے سپرے کیا جائے،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ جہاں بھی پانی کھڑا ہے، اسکا جلد از جلد نکاس یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے انسداد ڈینگی مہم کو مزید موثر انداز میں جاری رکھنے کا حکم دیدیا،وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے علاقے کے مکینوں سے انسدادڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں گفتگو کی،کمشنر لاہورڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور اور محکمہ صحت کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کیسز کا فیصلہ سب کیلئے ایک جیسا ہونا چاہئے، اسفند یار ولی