آرمی چیف سے جاپانی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر واڈا مٹسوہیرو نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون/شراکت داری پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں جاپان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جاپانی سفیر نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیااور متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کی،جاپانی سفیر نے پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش کی،آئی ایس پی آر کے مطابق جاپانی سفیر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں میں سول انتظامیہ کی مددکیلئے پاک فوج کی کوششوں کو بھی سراہا،آرمی چیف نے جاپان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کیسز کا فیصلہ سب کیلئے ایک جیسا ہونا چاہئے، اسفند یار ولی