(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے نیویارک میں جاری اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے دوران ملاقات کی،وزیر اعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں کی انسانی قیمت، سیلاب سے پیدا ہونے والی خوراک کی عدم تحفظ اور سیلاب سے متاثرہ خواتین اور بچوں کی حالت زار سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں کیا صورتحال رہی؟ جانیے