سابق وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز ہنگامی دورے پر لندن پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسد علی ملک) سابق وزیراعظم شہبازشریف اور مریم نواز ہنگامی طور پر لندن پہنچ گئے۔
شہباز شریف منگل کی صبح ہی لندن سے واپس وطن پہنچے تھے، انہوں نے ایک ماہ لندن میں قیام کیا تھا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف، نواز شریف کیلئے اہم پیغام لے کر پہنچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: آصف زرداری کی چودھری شجاعت سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیال رہے کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی آج اہم ملاقات ہوگی جس میں پارٹی قائد کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے علاوہ انتخابات سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پارٹی امور آئندہ انتخابات کی تیاریوں، دیگر جماعتوں سے مقامی سطح پر اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر مشاورت ہوگی، شہباز شریف انتخابات سمیت نواز شریف کے کیسز اور دیگر امور پر بریفنگ دیں گے اور نواز شریف کی واپسی پرعدالتی ریلیف نہ ملنے پر دیگر آپشنز زیرغور ہوں گے۔