گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ، ہائی الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم) محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران زیریں سندھ ، مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد ، بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
شہر لاہور کا موسم مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹوں میں 5 فیصد بارش کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک جاسکتا ہے۔
فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 183ریکارڈ کی گئی ہے۔ سید مراتب علی روڈ 213، مال روڈ پرشرح 183ریکارڈ، فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 174ریکارڈ، یو ایس قونصلیٹ 171 اور جوہر ٹاؤن میں شرح 122ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے اسلام آباد میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے،تاہم چترال، دیر،سوات، مانسہرہ، شانگلہ،بونیر، کوہستان، ایبٹ آباد،ہری پور،پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور کرم میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہےجبکہ چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
پنجاب میں مری ، گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال ، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، لاہور،قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد،فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب ، جھنگ، لیہ بھکر اور میانوالی میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے جبکہ چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: ڈالر260 روپے تک آنے والا ہے ،اہم حکومتی وزیر کی پیشگوئی
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تیزبارشوں اور ہواؤں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے ، چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے اور برساتی نالوں کی نگرانی کی ہدایت دیدی ۔
پی ڈی ایم اے کے جاری مراسلے کے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ،تیز بارشوں کے باعث چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
مراسلے میں طوفان کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے، جبکہ حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاتی تدابیر کی ہدایت دی گئی ہیں۔