پاکستان کے ایک اور سپیڈ سٹار ان فٹ ، کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کو شائد دنیا کی نظر لگ گئی ہے، ایک کے بعد ایک سٹار انجرڈ ہونے کے بعد کرکٹ سے دور ہوتا جا رہا ہے، پہلے نسیم شاہ اور حارث رؤف انجرڈ ہوئے اب خبر آئی ہے کہ فاسٹ بولر احسان اللہ بھی ان فٹ ہو کر لمبے عرصے کیلئےکرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے لاہور میں احسان اللہ کی کہنی کاآپریشن کرادیا ہے،،ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان اللہ 4 سے 5 ماہ کے لیے کرکٹ مقابلوں سے باہر ہوگئے ہیں کیونکہ کچھ ماہ قبل احسان اللہ دائیں ہاتھ کی کہنی کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے تاہم پی سی بی میڈیکل پینل نے بنا تشخیص اور جانچ پڑتال کے
انہیں بولنگ کی اجازت دے دی،احسان اللہ قومی اکیڈمی میں ویٹ ٹریننگ کرتے رہے جس سےمرض بگڑ گیا اور انگلینڈ کےڈاکٹروں نے احسان اللہ کی رپورٹس دیکھ کرفریکچرکا بتایا جس کے بعد گزشتہ دنوں لاہور میں احسان اللہ کی کہنی کا آپریشن کرایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:مبینہ زیادتی کرنےپربیٹی نےباپ کوقتل کر دیا
ذرائع کا بتانا ہےکہ احسان اللہ کوآپریشن کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے اور وہ ری ہیب مصروف ہیں، ان کی آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز اور پی ایس ایل میں واپسی مشکل ہے۔