مریضہ نے ہسپتال کی کھڑکی سے چھلانگ لگا دی

Sep 22, 2023 | 11:11:AM

(وقاص احمد) صوبائی دارالحکومت لاہور کے سب سے بڑے جنرل ہسپتال میں مریضہ  نے بالائی منزل کی کھڑکی سے چھلانگ لگا دی ۔

تفصیلات کے مطابق جنرل ہسپتال میں زیرعلاج مریضہ کی جانب سے خودکشی کی کوشش کی گئی ہے ،سدرہ نامی خاتون نے گائنی وارڈ کی کھڑکی سے نیچے چھلانگ لگائی،پہلی منزل سے چھلانگ لگانے سے سدرہ کی حالت تشویشناک ہو گئی ،ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سدرہ گائنی مسائل کی وجہ سے قصور سے جنرل ہسپتال لائی گئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:روپے کی قدر میں بہتری ، ڈالر مزید سستا ہو گیا

مزیدخبریں