(24نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
عدالت عالیہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دے۔
بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کیخلاف آڈیو لیکس کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خبر آ گئی