شیخ رشید مبینہ اغوا کیس،راولپنڈی پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

Sep 22, 2023 | 12:22:PM
شیخ رشید مبینہ اغوا کیس،راولپنڈی پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی مبینہ اغوا کیس پر پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیدی۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید ، ان کے بھتیجے شیخ شاکر اور سٹاف رکن شیخ عمران کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی،عدالت نے راولپنڈی پولیس کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور آر پی او راولپنڈی کو 26 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

سی پی او راولپنڈی کا عدالت میں کہنا تھا کہ شیخ رشید کی گرفتاری اسلام آباد سے ہوئی، ہمیں اس کا کوئی علم نہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے پولیس کو علم نہ ہو،عدالت نے کہا کہ لاعلمی رپورٹ ناقص ہے، اسے مسترد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست،عدالت سے بھی بڑی خبر آ گئی