(فرزانہ صدیق) سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم قرار دیئے جانے کے فیصلے پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے ، نیب حکام کی جانب سے آج مزید 18 ریفرنسز کا ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع کروادیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق 80 ریفرنسز میں سے 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اب تک احتساب عدالتوں میں جمع کروا یا جا چکا ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف،یوسف رضا گیلانی اور سابق صدر آصف زرداری کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کا ریکارڈ بھی جمع کروا دیا گیا ،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف کار کے رینٹل ریفرنس کا ریکارڈ بھی جمع کروا دیا گیا ،
آصف علی زرداری کے خلاف 8ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کا ریفرنس کا ریکارڈ بھی جمع کروادیا گیا ،نیب حکام کی جانب سے تینوں ریفرنسز احتساب عدالت نمبر 3 میں جمع کروایا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:بیٹی سے زیادتی کرنے والے باپ کو سزائے موت کا حکم
عدالتی حکام کی جانب سے جمع کروایا گئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے، احتساب عدالت نمبر 1 میں آج مزید 4 ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کروایا گیا ،احتساب عدالت نمبر 2 میں آج مزید 2 ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کروادیا گیا ،احتساب عدالت نمبر 3 میں آج مزید 12 ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کروا دیا گیا۔