موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبےکے مختلف شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی لگادی، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق یہ پابندی 8 ربیع الاول پر چپ تعزیے اور 12ربیع الاول کے جلوسوں کے تناظر میں لگائی گئی ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، دادو، نواب شاہ، خیرپور، سکھر، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں بھی 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کراچی کے ضلع ایسٹ میں 8، 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری کی پابندی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی آخر کار بڑی وکٹ گر گئی
ضلع سینٹرل میں 11، 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پرپابندی کا اطلاق ہوگا جب کہ کیماڑی، سٹی اور ساؤتھ میں 7، 8 ،11اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔