بیسٹ فرینڈ کے شوہر سے شادی، کیا ڈرامہ ہے میں ججز کے قہقہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کیا ڈرامہ ہے ود مکرم کلیم" کے تازہ ترین قسطوں نے ایک بار پھر ہل چل مچا دی۔ اس بار معروف اداکارہ نادیہ خان کا دلچسپی سے بھرپور ردعمل سامنے آیا۔
نادیہ خان نے "کیا ڈرامہ ہے" میں ڈرامہ "میں " جس میں اداکارہ عائزہ خان بطور مبشرہ جعفر جبکہ اداکار وہاج علی بطور زید کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں کی تازا ترین قسط پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے نادیہ خان کا کہنا تھا کہ بیسٹ فرینڈ جس نے آپ کے پیٹ پیچھے آپ کے میاں کے ساتھ چکر چلاکر ، آپ کو طلاق بھجوا دی ،شادی کرلی اور وہ اتنی بڑی بات پر کہہ رہی ہے کہ تم نے ہمیں اتنا پریشان کیوں کیا ہے، ہمیں چین سے کیوں نہیں رہنے دیتی، پولیس ان کو روز تنگ کرتی، اٹھا کر لے جاتی تم ہم پر کیس کر رہی ہو ، کیوں ؟
View this post on Instagram
نادیہ خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اتنی پریشان ہے اتنا کچھ کرنے کے بعد کہتی ہے تم کیوں تنگ کر رہی ہو ؟ میں نے تمہارا کیا بگاڑا ہےسوائے کہ ہم نے دھوکے سے شادی کرلی، تمہیں طلاق دیدی، تم میری بیسٹ فرینڈ تھی اور کیا بات ہوگئی ، کیسی بڑی بات ہوگئی تم زیدہ ریئکٹ کر رہی ہو ۔ مبشرہ جب اس کے گھر میں داخل ہوئی تو اس نے کہا دوبارہ موقع ملےیا نہ اس نے تھپڑ دے مارا۔
دوسری جانب مکرم کلیم کا مزاحیہ انداز میں کہنا تھا کہ جب بہو کو چپیڑ پڑی تو ساس کمرے میں کھڑی پوچھ رہی ہے کہ کیا ہوا ؟