آئی سی سی کا ورلڈ کپ 2023 کے کیش انعام کا اعلان

Sep 22, 2023 | 17:31:PM
آئی سی سی کا ورلڈ کپ 2023 کے کیش انعام کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2023 کے کیش انعام کا اعلان کر دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ورلڈ کپ 2023 کے کیش انعامات کا اعلان کر دیا گیا۔ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں ایک کروڑ ڈالر کیش انعام دے گا۔ فاتح ٹیم کو 4 ملین(40 لاکھ) امریکی ڈالر (ایک ارب 17 کروڑ 40 لاکھ پاکستانی روپے) ملیں گے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 2 ملین (20 لاکھ) امریکی ڈالر (58 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے) ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ 2023 کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ہو گیا، کون کون شامل؟ جانیے

آئی سی سی کی جانب سے سیمی فائنل ہارنے والی  ٹیموں کو 8، 8 لاکھ  امریکی ڈالر (23 کروڑ 48 لاکھ پاکستانی روپے) ملیں گے۔ گروپ سٹیج سے باہر ہونے والی ٹیموں کو ایک ایک لاکھ امریکی ڈالر (2 کروڑ 95 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے) ملے گا جبکہ گروپ سٹیج میں ہر میچ جیتنے والی ٹیم کو 40 ہزار امریکی ڈالر (ایک کروڑ 17 لاکھ 40 ہزار پاکستانی روپے) انعام دیا جائے گا۔