(اشرف خان)ڈالر کے مقابلے روپےکی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری , ڈالر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا، انٹر بینک میں ڈالر 291.76 روپےجبکہ اوپن مارکیٹ میں 293.50 کی کم ترین سطح پر آگیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر مسلسل 13ویں کاروباری روز میں سستا ہوا،انٹر بینک میں امریکی ڈالر کا بھاو 1 روپے 2 پیسے کم ہوکر 291.76 روپے کا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 292.78 روپے سے گر 291.76 روپے پر بند ہوا،انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 15 روپے 34 پیسے سستا ہوچکا ہے۔
انٹربینک میں روپے کی قدر میں 5 فیصد بہتری کے بعد ڈالر 292 روپے سے نیچے آگیا ،ڈالر 1534 روپے سستا ہونے سے پاکستانی روپے میں بیرونی قرض کے بوجھ میں 1900 ارب روپے کمی ہوگئی ، ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی اور مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت اختتام
انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 50 پیسے سستا ہوکر 296 روپے سے 293.50 روپے تک گر گیا، کریک ڈاون کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 330 روپے سے اب تک 36.50 روپے سستا ہوچکا ہے ،اوپن مارکیٹ میں یورو 3 روپے کمی سے 315 روپے کا ہوگیا،برطانوی پاونڈ4 روپے سستاہوکر 371 روپے تک گرگیا اور امارتی درہم 82.80 روپے پر برقرار رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 30 پیسے کمی سے 78.70 روپے کا ہوگیا۔