نگراں وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محسن الملک)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کل نیویارک سے لندن پہنچیں گے، نگراں وزیراعظم کا لندن میں تین روز تک قیام متوقع ہے،نگراں وزیراعظم لندن میں مختلف پروگرامز میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم آکسفورڈ یونیورسٹی بھی جائیں گے،نگراں وزیراعظم کے منگل کو لندن سے سعودی عرب جانے کا امکان ہے ،وزیراعظم کی منگل کے روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر حکام سے ملاقات متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ کیش انعامات کا اعلان، فاتح ٹیم کو کتنے ارب روپے ملیں گے؟