ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت، حسن علی کا انوکھی تصویر کے ساتھ اہم پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(افضل بلال) ورلڈ کپ 2023 کے لئے پاکستانی ٹیم میں واپسی پر فاسٹ بالر حسن علی انوکھی تصویر کے ساتھ پیغام جاری کر دیا۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لئے پاکستانی سکواڈ میں شمولیت پر قومی فاسٹ بالر حسن علی نے اپنی انوکھی تصویر کے ساتھ پیٖغام جاری کر دیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے جاری کردہ پیغام میں اپنی تصویر شیئر کی جس میں ’دی جنریٹر از بیک‘ لکھا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ کیش انعامات کا اعلان، فاتح ٹیم کو کتنے ارب روپے ملیں گے؟
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں حسن علی نے وکٹ حاصل کرنے کے بعد جنریٹر سٹارٹ کرنے والے انداز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’شکر الحمدللہ! اپنے ملک کے لیے ورلڈ کپ کھیلنے کے قابل ہونا ایک ناقابل بیان احساس ہے، انشاء اللہ میں پاکستان کے لیے اپنی پوری کوشش کروں گا، براہ کرم مجھے اور ہماری ٹیم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، میرے مداحوں کا بھی بہت شکریہ جنہوں نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا، پاکستان زندہ باد۔‘‘
Shukar Alhumdulilah! It's an indescribable feeling to be able to play the World Cup for my country. InshAllah I will give my absolute best for Pakistan. Please remember me and our team in your prayers. Also a big thanks to my fans for always supporting me ????????#PakistanZindabad ???????? pic.twitter.com/Kul3zpbXis
— Hassan Ali ???????? (@RealHa55an) September 22, 2023