آندھی، گرج چمک کیساتھ تیز موسلادھار بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ژالہ باری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز اسلام آباد میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،اسلام آباد کے چندمقامات پر تیز موسلادھار بارش ژالہ باری کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے ، تاہم چترال، دیر،سوات، مانسہرہ، شانگلہ،بونیر، کوہستان، ایبٹ آباد،ہری پور،پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ،کرک، ڈیرہ اسماعیل خان،بنوں ،لکی مروت، وزیرستان اور کرم میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے، جبکہ بالائی اضلاع میں چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
پنجاب میں مری ، گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال ، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، لاہور،قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، فیصل آباد،سرگودھا، خوشاب ، جھنگ، لیہ ،بھکر ، میانوالی، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے،جبکہ مری ، گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال ، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات،لاہور،قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور فیصل آباد میں چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کے سٹے بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن،صدرصرافہ بازار ایسوسی ایشن نےایک اور تاریخ دیدی
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،ژوب ،بارکھان اور موسیٰ خیل میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،تاہم سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔