قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کفایت علی شاہ) قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے قائداعظم یونیورسٹی سنڈیکیٹ اجلاس میں بحیثیت رکن شرکت کی۔ذرائع کے مطابق یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے جامعہ میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ کرلیا۔
وائس چانسلر پروفیسر نیاز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے شرکت کی، دوران اجلاس سیکریٹری تعلیم وسیم اجمل کی سربراہی میں طلبہ یوین کیلئے قواعد طے کرنے کیلئے کمیٹی قائم کی گئی۔دوران اجلاس چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے قائد اعظم یونیورسٹی میں اسلحہ بردار پولیس، رینجرز اور سیکیورٹی کی موجودگی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ایرانی سفیر کی ملاقات