نواز شریف کی واپسی 21 اکتوبر کو ہو گی، استقبال کیلئے مینار پاکستان پر جلسہ ہو گا : شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری لندن مشاورت مکمل ہو گئی، نواز شریف کی وطن واپسی 21 اکتوبر کو ہو گی اور وہ مینار پاکستان پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
لندن میں سابق وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے طلب کرنے پر لندن آیا تھا، قانونی اور انتظامی معاملات پر آج کی میٹنگ میں مشاورت ہوئی، چند دنوں میں پاکستان واپس چلا جاؤں گا، ہماری لندن میں مشاورت مکمل ہوگئی ،نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق امور کوحتمی شکل دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی بلوں میں بڑی کمی، یونٹ بھی سستا،نگران وزیراعظم کا بڑا اعلان
شہباز شریف نے مزید کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے، جہاں ان کا فقیدالمثال استقبال ہوگا، نواز شریف پاکستان پہنچنے کے بعد مینار پاکستان پر جلسہ سے خطاب کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، ترقی کاسفر وہیں سے شروع ہوگاجہاں رکاتھا، نواز شریف نے کبھی عوام سے جھوٹا وعدہ نہیں کیا، نواز شریف کے گزشتہ دور میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی، ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوا، مہنگائی انتہائی کم سبب 3.5 فیصد پر تھی اور جی ڈی پی 6.5 فیصد پر تھی۔
گزشتہ عام انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018 میں قوم کے ساتھ سنگین مذاق کیا گیا، جھرلو الیکشن ہوئے اور نواز شریف کا مینڈیٹ چھین لیا گیا، نواز شریف کو اقتدار سے محروم نہیں کیا گیا بلکہ عوام کو ترقی اور خوشحالی کے سفر سے محروم کردیا گیا، 4 سال کی تباہی درست کرنے میں وقت لگے گا، چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام کو گالی گلوچ کے علاوہ کچھ نہیں سکھایا۔