12 ربیع الاول کی آمد آمد، ملک بھر میں جلوس اور ریلیوں کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سوہنا آیا تے سج گئے نے گلیاں بازار، 12 ربیع الاول کی آمد آمد، ملک بھر میں عاشقانِ مصطفیٰ کی جانب سے جلوس اور ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
آمد مصطفیٰ مرحبا مرحبا، ولاتِ باسعادت مصطفیٰ ﷺ کے موقع کی مناسبت سے ملک بھر میں مساجد، گلیوں، محلوں اور گھروں کو برقی قمقموں سمیت دیگر سامان کے ساتھ سجایا جا رہا ہے، اس موقع کی مناسبت سے عاشقانِ مصطفیٰ ﷺ کی جانب سے جلوس اور ریلیوں کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 12 ربیع الاؤل کی آمد کے سلسلہ میں فیصل آباد میں مساجد کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا جانے لگا ہے۔ جی ٹی ایس روڈ پر واقع جامع مسجد کینال کالونی کو خوبصورت انداز میں برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔ رات کی تاریکی میں جامع مسجد کینال کالونی خوبصورت منظر پیش کرنے لگی۔
یہ بھی پڑھیں: جشن عید میلادالنبی کے سلسلہ میں جلوس، بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول کی شرکت
ملتان میں بھی معصوم شاہ روڈ پر تاجر برادری کی جانب سے ربیع الاول کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں عاشقان المصطفی ﷺ کی کثیر تعداد شریک ہوئی، عاشقان مصطفی ریلی میں درودوسلام پڑھنے میں مصروف رہے۔
اس موقع پر تاجر کا کہنا ہے کہ وجہ تخلیق کائنات کا جشن منانے کے لیے پورا سال انتظار کرتے ہیں، گھروں اور مساجد پر چراغاں کے ساتھ گلیوں اور محلوں کو بھی سجائیں گے، ہم خوش نصیب ہیں کہ آخر الزماں نبی ﷺ کی امت میں پیدا ہوئے.