(ویب ڈیسک )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔حکومت کی منظوری کے بعد اضافے کا اطلاق ہو جائے گا۔
نیپرا ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ مالی سال دو ہزار بائیس تئیس کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔بجلی صارفین کو 6 ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے مارچ 2024تک ہوگا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق تمام صارفین پر ہوگا۔