ژوب ;اے ٹی ایف گاڑی پر حملہ میں ایک اہلکار شہید ,3زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ژوب میں ڈی آئی خان قومی شاہراہِ سلیازہ کے قریب اے ٹی ایف گاڑی پر حملہ میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان قومی شاہراہ سلیازہ کے قریب ژوب سے مانی خواہ جانے والی اے ٹی ایف فورس کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ سے ایک اہلکار اسسٹنٹ سب انسپکٹر گوہر نامی نوجوان شہید ہوگیا۔ جس کو فوری ٹراما سنٹر ژوب منتقل کردیا۔ ژوب ایس پی کے مطابق حملے میں تین اہلکار امیر محمد ، محمد شفیق اور نور الدین زخمی ہوئے جبکہ ایک شہید ہوا۔ اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ انہوں نے شہید اہلکار اور زخمیوں کو فوری ٹراما سنٹر ژوب منتقل کر دیا۔ حملے میں دو شدید زخمیوں کو ژوب ہسپتال سے سی ایم ایچ منتقل کردیا۔ ڈی آئی جی ژوب رینج ، ایس پی ، اسسٹنٹ کمشنر ژوب سمیت دیگر انتظامی آفیسران ہسپتال پہنچ گئی۔
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ژوب میں پولیس اے ٹی ایف پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی،وزیر اعلٰی بلوچستان نے فائرنگ کے واقعہ میں اے ایس آئی کی شہادت پر اظہار دکھ و افسوس کیا، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، وزیر اعلٰی نے شہید اے ایس آئی کے لواحقین سے اظہار افسوس و تعزیت کی،وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کی شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کی دعاکی۔