صائم ایوب کے 156 رنز کی بدولت پینتھرز نے اسٹالینز کو 20 رنز سے ہرادیا

Sep 22, 2024 | 00:17:AM
صائم ایوب کے 156 رنز کی بدولت پینتھرز نے اسٹالینز کو 20 رنز سے ہرادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) چیمپئنز  ون ڈے کپ میں  پینتھرز   کی جانب سے صائم ایوب نے 156 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پینتھرز  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 344 رنز بنائے،پینتھرز  کی جانب سے صائم ایوب 156 رنز  بنا کر نمایاں رہے، عثمان خان نے 75  رنز کی اننگز کھیلی،اسٹالینز  کے زمان خان نے 90 رنز دے کر  4 کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا،جواب میں اسٹالینز کا آغاز اچھا نہیں رہا، شان مسعود 8، بابر اعظم 5 اور محمد حارث 19 رنز بنا کر  آؤٹ ہوگئے۔

ان کے بعد طیب طاہر  اور  حسین طلعت نے 157 رنز کی شراکت لگائی تاہم حسین طلعت 63  اور طیب طاہر 109 رنز  بنا کر آوٹ ہوگئے،زمان خان نے 42 رنز بنا کر میچ کو کچھ دلچسپ بنایا لیکن اسٹالینز کی پوری ٹیم 324 رنز بناکر  آؤٹ ہوگئی،پینتھرز کی جانب سے  مبصر خان نے تین، محمد حسنین اور  علی رضا نے دو، دو  وکٹیں حاصل کیں۔