سپر ماڈل مشک کلیم  بیٹی کی ماں بن گئی

Sep 22, 2024 | 09:32:AM
سپر ماڈل مشک کلیم  بیٹی کی ماں بن گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
سپر ماڈل مشک کلیم  بیٹی کی ماں بن گئی
سپر ماڈل مشک کلیم  بیٹی کی ماں بن گئی
سپر ماڈل مشک کلیم  بیٹی کی ماں بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپر ماڈل مشک کلیم  بیٹی کی ماں بن گئی۔

مشک کلیم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی گئی پوسٹ میں اپنی ننھی پری کی پیدائش کا اعلان کیا جس کے ساتھ  ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں مشک کلیم،اُن کے شوہر اور نومولود بیٹی کا ہاتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

 معروف ماڈل نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اُن کے ہاں رواں ماہ 13 ستمبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کانام اُنہوں نے عاریہ ضیاء رکھا ہے۔

فیشن انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مشک کلیم کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ مشک کلیم سال 2021 میں اپنے دیرینہ دوست اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ نادر ضیاء کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔