پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ، 86 نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 86 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں سب سے زیادہ ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اب تک 24 گھنٹے کے دوران پنجاب سے ڈینگی بخار کے 86 مریض سامنے آگئے ہیں ،جس کے بعد صوبہ بھرمیں رواں سال ڈینگی کیسز کی تعداد 1044 ہوگئی۔
لاہورمیں ڈینگی کاایک اورکیس رپورٹ صوبہ بھرمیں رواں سال ڈینگی کیسز کی تعداد 1044 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ اور انسٹاگرام بندش
محکمہ صحت کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں میں سب سے زیادہ راولپنڈی میں 74 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ،لاہورمیں ڈینگی کاایک اورکیس رپورٹ ،گجرانوالہ، شیخوپورہ، اٹک اور میانوالی سے2،2مریض رپورٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ قصور، چکوال اور ساہیوال سے ڈینگی کاایک، ایک کیس سامنے آیا ہے۔